حیدرآباد۔15اکتوبر (اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کانگریس امور کے انچارج دگوجے
سنگھ نے آج آندھرا پردیش میں طوفان آنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے
کہا کہ طوفانی متاثرہ علاقوں کا کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی
19اکتوبر کو دورہ کرینگے۔ جبکہ اسکے دوسرے دن اڑیسہ میں وہ دورہ پر
رہینگے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لئے کانگریس ہر ممکن مدد کریگی۔ انہوں
نے کہا کہ آندھرا پردیش میں کانگریس کی رکنیت سازی کی مہم کو وسعت دینے کی
ضرورت ہے۔